×

اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لاؤ یہ 2:41 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:41) ayat 41 in Urdu

2:41 Surah Al-Baqarah ayat 41 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 41 - البَقَرَة - Page - Juz 1

﴿وَءَامِنُواْ بِمَآ أَنزَلۡتُ مُصَدِّقٗا لِّمَا مَعَكُمۡ وَلَا تَكُونُوٓاْ أَوَّلَ كَافِرِۭ بِهِۦۖ وَلَا تَشۡتَرُواْ بِـَٔايَٰتِي ثَمَنٗا قَلِيلٗا وَإِيَّٰيَ فَٱتَّقُونِ ﴾
[البَقَرَة: 41]

اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اس پر ایمان لاؤ یہ اُس کتاب کی تائید میں ہے جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی، لہٰذا سب سے پہلے تم ہی اس کے منکر نہ بن جاؤ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو او ر میرے غضب سے بچو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وآمنوا بما أنـزلت مصدقا لما معكم ولا تكونوا أول كافر به ولا, باللغة الأوردية

﴿وآمنوا بما أنـزلت مصدقا لما معكم ولا تكونوا أول كافر به ولا﴾ [البَقَرَة: 41]

Abul Ala Maududi
Aur maine jo kitab bheji hai uspar iman lao, yeh us kitab ki taeed (confirm) mein hai jo tumhare paas pehle se maujood thi, lihaza sabse pehle tum hi iske munkir na ban jao thodi keemat par meri aayat ko na bech daalo aur mere gazab se bacho
Ahmed Ali
اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے نازل کی تصدیق کرتی ہے اس کی جو تمہارے پاس ہے اور تم ہی سب سے پہلے اس کےمنکر نہ بنو اور میری آیتو ں کو تھوڑی قیمت پر نہ بیچو اور مجھ ہی سے ڈرو
Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو کتاب میں نے (اپنے رسول محمدﷺ پر) نازل کی ہے جو تمہاری کتاب تورات کو سچا کہتی ہے، اس پر ایمان لاؤ اور اس سے منکرِ اول نہ بنو، اور میری آیتوں میں (تحریف کر کے) ان کے بدلے تھوڑی سی قیمت (یعنی دنیاوی منعفت) نہ حاصل کرو، اور مجھی سے خوف رکھو
Mahmood Ul Hassan
اور مان لو اس کتاب کو جو میں نے اتاری ہے سچ بتانے والی ہے اس کتاب کو جو تمہارے پاس ہے [۶۷] اور مت ہو سب میں اول منکر اس کے [۶۸] اور نہ لو میری آیتوں پر مول تھوڑا اور مجھ ہی سے بچتے رہو۔
Muhammad Hussain Najafi
اور اس کتاب (قرآن) پر ایمان لاؤ جو میں نے (اب) نازل کی ہے۔ جو اس (توراۃ) کی تصدیق کرتی ہے جو تمہارے پاس ہے اور تم اس کے اولین منکر نہ بنو اور آیتوں کو (ان میں تحریف کرکے) تھوڑی قیمت (دنیوی مفاد) پر فروخت نہ کرو۔ اور مجھ ہی سے (میری نافرمانی سے) ڈرو۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek