×

اے مسلمانو! اب کیا اِن لوگوں سے تم یہ توقع رکھتے ہو 2:75 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:75) ayat 75 in Urdu

2:75 Surah Al-Baqarah ayat 75 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 75 - البَقَرَة - Page - Juz 1

﴿۞ أَفَتَطۡمَعُونَ أَن يُؤۡمِنُواْ لَكُمۡ وَقَدۡ كَانَ فَرِيقٞ مِّنۡهُمۡ يَسۡمَعُونَ كَلَٰمَ ٱللَّهِ ثُمَّ يُحَرِّفُونَهُۥ مِنۢ بَعۡدِ مَا عَقَلُوهُ وَهُمۡ يَعۡلَمُونَ ﴾
[البَقَرَة: 75]

اے مسلمانو! اب کیا اِن لوگوں سے تم یہ توقع رکھتے ہو کہ تمہاری دعوت پر ایمان لے آئیں گے؟ حالانکہ ان میں سے ایک گروہ کا شیوہ یہ رہا ہے کہ اللہ کا کلام سنا اور پھر خوب سمجھ بوجھ کر دانستہ اس میں تحریف کی

❮ Previous Next ❯

ترجمة: أفتطمعون أن يؤمنوا لكم وقد كان فريق منهم يسمعون كلام الله ثم, باللغة الأوردية

﴿أفتطمعون أن يؤمنوا لكم وقد كان فريق منهم يسمعون كلام الله ثم﴾ [البَقَرَة: 75]

Abul Ala Maududi
Aey Musalmano! Ab kya in logon se tum yeh tawaqqu rakhte ho ke yeh tumhari dawat par iman le ayenge? Halaanke inmein se ek giroh ka shewa yeh raha hai ke Allah ka kalaam suna aur phir khoob samajh boojh kar danista ismein tehreef (changes) ki
Ahmed Ali
کیا تمہیں امید ہے کہ یہود تمہارے کہنے پر ایمان لے آئیں گے حالانکہ ان میں ایک ایسا گروہ بھی گزرا ہے جو الله کا کلام سنتا تھا پھر اسے سمجھنے کے بعد جان بوجھ کر بدل ڈالتا تھا
Fateh Muhammad Jalandhry
(مومنو) کیا تم امید رکھتے ہو کہ یہ لوگ تمہارے (دین کے) قائل ہو جائیں گے، (حالانکہ) ان میں سے کچھ لوگ کلامِ خدا (یعنی تورات) کو سنتے، پھر اس کے سمجھ لینے کے بعد اس کو جان بوجھ کر بدل دیتے رہے ہیں
Mahmood Ul Hassan
اب کیا تم اے مسلمانوں توقع رکھتے ہو کہ وہ مانیں تمہاری بات اور ان میں ایک فرقہ تھا کہ سنتا تھا اللہ کا کلام پھر بدل ڈالتے تھے اس کو جان بوجھ کر اور وہ جانتے تھے [۱۱۷]
Muhammad Hussain Najafi
(اے مسلمانو) کیا تم یہ توقع رکھتے ہو کہ یہ (یہودی) تمہارے کہنے سے ایمان لائیں گے حالانکہ ان میں سے ایک گروہ ایسا بھی گزرا ہے جو اللہ کا کلام سنتا تھا اور پھر اسے سمجھنے کے بعد دیدہ و دانستہ اس میں تحریف (رد و بدل) کر دیتا تھا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek