Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 8 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿وَمِنَ ٱلنَّاسِ مَن يَقُولُ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِ وَمَا هُم بِمُؤۡمِنِينَ ﴾
[البَقَرَة: 8]
﴿ومن الناس من يقول آمنا بالله وباليوم الآخر وما هم بمؤمنين﴾ [البَقَرَة: 8]
Abul Ala Maududi Baaz log aisey bhi hain jo kehte hain ke hum Allah par aur aakhirat ke din par iman laye hain, halaanke dar-haqeeqat woh momin nahin hain |
Ahmed Ali اور کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم الله اور قیامت کے دن پر ایمان لائے حالانکہ وہ ایمان دار نہیں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور روزِ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ وہ ایمان نہیں رکھتے |
Mahmood Ul Hassan اور لوگوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں ہم ایمان لائے اللہ پر اور دن قیامت پر اور وہ ہر گز مومن نہیں [۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور روزِ آخرت پر ایمان لائے ہیں۔ حالانکہ وہ مؤمن نہیں ہیں۔ |