Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 90 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿بِئۡسَمَا ٱشۡتَرَوۡاْ بِهِۦٓ أَنفُسَهُمۡ أَن يَكۡفُرُواْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بَغۡيًا أَن يُنَزِّلَ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۖ فَبَآءُو بِغَضَبٍ عَلَىٰ غَضَبٖۚ وَلِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٞ مُّهِينٞ ﴾
[البَقَرَة: 90]
﴿بئسما اشتروا به أنفسهم أن يكفروا بما أنـزل الله بغيا أن ينـزل﴾ [البَقَرَة: 90]
Abul Ala Maududi Kya bura zariya hai jissey yeh apne nafs ki tasalli hasil karte hain ke jo hidayat Allah ne nazil ki hai, usko qabool karne se sirf is zidd ki bina par inkar kar rahey hain ke Allah ne apne fazal (wahee o risalat) se apne jis banday ko khud chaha, nawaz diya! Lihaza ab yeh gazab balaa e gazab ke mustahiq ho gaye hain aur aisey kafiron ke liye sakht zillat aamez saza muqarrar hai |
Ahmed Ali انہوں نے اپنی جانوں کو بہت ہی بری چیز کے لیے بیچ ڈالا یہ کہ الله کی نازل کی ہوئی چیزوں کا اس ضد میں آ کر انکار کرنے لگے کہ وہ پنے فضل کو اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے کیوں نازل کر دیتا ہے سوغضب پر غضب میں آ گئے اور کافروں کے لیے ذلت کا عذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جس چیز کے بدلے انہوں نے اپنے تئیں بیچ ڈالا، وہ بہت بری ہے، یعنی اس جلن سے کہ خدا اپنے بندوں میں جس پر چاہتا ہے، اپنی مہربانی سے نازل فرماتا ہے۔ خدا کی نازل کی ہوئی کتاب سے کفر کرنے لگے تو وہ (اس کے) غضب بالائے غضب میں مبتلا ہو گئے۔ اور کافروں کے لیے ذلیل کرنے والا عذاب ہے |
Mahmood Ul Hassan بری چیز ہے وہ جسکے بدلے بیچا انہوں نے اپنے آپکو کہ منکر ہوئے اس چیز کے جو اتاری اللہ نے اس ضد پر کہ اتارے اللہ اپنے فضل سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں سے [۱۳۶] سو کما لائے غصہ پر غصہ [۱۳۷] اور کافروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا [۱۳۸] |
Muhammad Hussain Najafi سو کس قدر بری ہے وہ چیز جس کے عوض ان لوگوں نے اپنی جانوں کا سودا کیا ہے کہ محض اس ضد اور سرکشی کی بناء پر اللہ کی نازل کردہ کتاب کا انکار کر دیا کہ اس نے اپنے بندوں میں سے ایک خاص بندہ (نبی خاتم (ع)) پر اپنے فضل و کرم سے کیوں (وحی نبوت و کتاب) نازل کر دی؟ پس وہ اس روش کے نتیجہ میں (خدا کے) غضب بالائے غضب کے سزاوار ہوئے اور کافروں کے لئے ذلت آمیز عذاب ہے۔ |