Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 94 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿قُلۡ إِن كَانَتۡ لَكُمُ ٱلدَّارُ ٱلۡأٓخِرَةُ عِندَ ٱللَّهِ خَالِصَةٗ مِّن دُونِ ٱلنَّاسِ فَتَمَنَّوُاْ ٱلۡمَوۡتَ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ ﴾
[البَقَرَة: 94]
﴿قل إن كانت لكم الدار الآخرة عند الله خالصة من دون الناس﴾ [البَقَرَة: 94]
Abul Ala Maududi Inse kaho ke agar waqayi Allah ke nazdeek aakhirat ka ghar tamaan insaano ko chodh kar sirf tumhare hi liye makhsoos hai, tab to tumhein chahiye ke maut ki tamanna karo agar tum apne is khayal mein sacchey ho |
Ahmed Ali کہہ دو اگر الله کے نزدیک آخرت کا گھر خصوصیت کے ساتھ سوائے اور لوگوں کے تمہارے ہی لئے ہے تو تم موت کی آرزو کرو اگر تم سچے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry کہہ دو کہ اگر آخرت کا گھر اور لوگوں (یعنی مسلمانوں) کے لیے نہیں اور خدا کے نزدیک تمہارے ہی لیے مخصوص ہے تو اگر سچے ہو تو موت کی آرزو تو کرو |
Mahmood Ul Hassan کہدے کہ اگر ہے تمہارے واسطے آخرت کا گھر اللہ کے ہاں تنہا سوا اور لوگوں کے تو تم مرنے کی آرزو کرو اگر تم سچ کہتے ہو [۱۴۳] |
Muhammad Hussain Najafi نیز ان سے کہیے کہ اگر خدا کے نزدیک آخرت کا گھر (جنت) دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر صرف تمہارے لئے مخصوص ہے تو پھر موت کی آرزو کرو۔ اگر تم اپنے اس دعویٰ میں سچے ہو (تاکہ جلدی بہشت میں داخل ہو جاؤ)۔ |