Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 95 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿وَلَن يَتَمَنَّوۡهُ أَبَدَۢا بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّٰلِمِينَ ﴾
[البَقَرَة: 95]
﴿ولن يتمنوه أبدا بما قدمت أيديهم والله عليم بالظالمين﴾ [البَقَرَة: 95]
Abul Ala Maududi Yaqeen jaano ke yeh kabhi iski tamanna na karenge, isliye ke apne haathon jo kuch kamaa kar unhon ne wahaan bheja hai, uska iqtaza yahi hai (ke yeh wahan janey ki tamanna na karein) Allah in zalimon ke haal se khoob waqif hai |
Ahmed Ali وہ کبھی بھی اس کی ہر گز آرزو نہیں کریں گے ان گناہوں کی وجہ سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں اور الله ظالموں کو خوب جانتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry لیکن ان اعمال کی وجہ سے، جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں، یہ کبھی اس کی آرزو نہیں کریں گے، اور خدا ظالموں سے (خوب) واقف ہے |
Mahmood Ul Hassan اور ہر گز آرزو نہ کریں گے موت کی کبھی بسبب ان گناہوں کے کہ بھیج چکے ہیں انکے ہاتھ اور اللہ خوب جانتا ہے گنہگاروں کو |
Muhammad Hussain Najafi اور (سن لو) کہ یہ لوگ ان (اعمالِ بد) کی وجہ سے جو ان کے ہاتھ آگے بھیج چکے ہیں کبھی بھی موت کی آرزو نہیں کریں گے اور خدائے تعالیٰ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔ |