Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 10 - طه - Page - Juz 16
﴿إِذۡ رَءَا نَارٗا فَقَالَ لِأَهۡلِهِ ٱمۡكُثُوٓاْ إِنِّيٓ ءَانَسۡتُ نَارٗا لَّعَلِّيٓ ءَاتِيكُم مِّنۡهَا بِقَبَسٍ أَوۡ أَجِدُ عَلَى ٱلنَّارِ هُدٗى ﴾
[طه: 10]
﴿إذ رأى نارا فقال لأهله امكثوا إني آنست نارا لعلي آتيكم منها﴾ [طه: 10]
Abul Ala Maududi Jabke usne ek aag dekhi aur apne ghar walon se kaha ke “ zara thehro, maine ek aag dekhi hai, shayad ke tumhare liye ek-aad angara le aaon, ya is aag par mujhey (raaste ke mutaalik) koi rehnumayi (guidance) mil jaye” |
Ahmed Ali جب اس نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے شاید کہ میں اس سے تمہارے پاس کوئی چنگاری لاؤں یا وہاں کوئی رہبر پاؤں |
Fateh Muhammad Jalandhry جب انہوں نے آگ دیکھی تو اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (یہاں) ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے (میں وہاں جاتا ہوں) شاید اس میں سے میں تمہارے پاس انگاری لاؤں یا آگ (کے مقام) کا رستہ معلوم کرسکوں |
Mahmood Ul Hassan جب اُس نے دیکھی ایک آگ تو کہا اپنے گھر والوں کو ٹھہرو میں نے دیکھی ہے ایک آگ شاید لے آؤں تمہارے پاس اُس میں سے سلگا کر یا پاؤں آگ پر پہنچ کر رستہ کا پتہ |
Muhammad Hussain Najafi جب انہوں نے آگ دیکھی تو انہوں نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ تم (یہیں) ٹھہرو۔ میں نے آگ دیکھی ہے شاید تمہارے لئے ایک آدھ انگارا لے آؤں یا آگ کے پاس راستہ کا کوئی پتّہ پاؤں؟ |