Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 104 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿يَوۡمَ نَطۡوِي ٱلسَّمَآءَ كَطَيِّ ٱلسِّجِلِّ لِلۡكُتُبِۚ كَمَا بَدَأۡنَآ أَوَّلَ خَلۡقٖ نُّعِيدُهُۥۚ وَعۡدًا عَلَيۡنَآۚ إِنَّا كُنَّا فَٰعِلِينَ ﴾
[الأنبيَاء: 104]
﴿يوم نطوي السماء كطي السجل للكتب كما بدأنا أول خلق نعيده وعدا﴾ [الأنبيَاء: 104]
Abul Ala Maududi Woh din jabke aasman ko hum yun lapeit kar rakh denge jaise tumar mein awraaq lapeit diye jatey hain (leaves of paper are rolled up in a written scroll) jis tarah pehle humne takhleeq ki ibtida ki thi usi tarah hum phir uska iaada (originate) karenge. Yeh ek wada hai hamare zimme, aur yeh kaam humein bahr-haal karna hai |
Ahmed Ali جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹا جاتا ہے جس طرح ہم نے پہلی بار پیدا کیا تھا دوبارہ بھی پیدا کریں گے یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے بے شک ہم پورا کرنے والے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ لیں گے جیسے خطوں کا طومار لپیٹ لیتے ہیں۔ جس طرح ہم نے (کائنات کو) پہلے پیدا کیا اسی طرح دوبارہ پیدا کردیں گے۔ (یہ) وعدہ (جس کا پورا کرنا لازم) ہے۔ ہم (ایسا) ضرور کرنے والے ہیں |
Mahmood Ul Hassan جس دن ہم لپیٹ دیں گے آسمان کو جیسے لپیٹتے ہیں طومار میں کاغذ [۱۳۰] جیسا سرے سے بنایا تھا ہم نے پہلی بار پھر اُسکو دہرائیں گے وعدہ ضرور ہو چکا ہے ہم پر ہم کو پورا کرنا ہے [۱۳۱] |
Muhammad Hussain Najafi جس دن ہم آسمان کو اس طرح لپیٹ دیں گے جس طرح طومار میں خطوط لپیٹے جاتے ہیں جس طرح ہم نے پہلے تخلیق کی ابتداء کی تھی اسی طرح ہم اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ ہمارے ذمہ وعدہ ہے یقیناً ہم اسے (پورا) کرکے رہیں گے۔ |