Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 103 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿لَا يَحۡزُنُهُمُ ٱلۡفَزَعُ ٱلۡأَكۡبَرُ وَتَتَلَقَّىٰهُمُ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ هَٰذَا يَوۡمُكُمُ ٱلَّذِي كُنتُمۡ تُوعَدُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 103]
﴿لا يحزنهم الفزع الأكبر وتتلقاهم الملائكة هذا يومكم الذي كنتم توعدون﴾ [الأنبيَاء: 103]
Abul Ala Maududi Woh intihayi ghabrahat ka waqt unko zara pareshan na karega, aur malaika badh kar unko haathon haath lenge ke “yeh tumhara wahi din hai jiska tumse waada kiya jaata tha” |
Ahmed Ali اور انہیں بڑا بھاری خوف بھی پریشان نہیں کرے گا اور ان سے فرشتے آ ملیں گے یہی وہ تمہارا دن ہے جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry ان کو (اس دن کا) بڑا بھاری خوف غمگین نہیں کرے گا۔ اور فرشتے ان کو لینے آئیں گے (اور کہیں گے کہ) یہی وہ دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے |
Mahmood Ul Hassan نہ غم ہو گا اُنکو اس بڑی گھبراہٹ میں [۱۲۸] اور لینے آئیں گے اُنکو فرشتے آج دن تمہارا ہے جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا [۱۲۹] |
Muhammad Hussain Najafi ان کو بڑی گھبراہٹ بھی غمزدہ نہیں کر سکے گی اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے (اور بتائیں گے کہ) یہ ہے آپ کا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ |