Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 109 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَقُلۡ ءَاذَنتُكُمۡ عَلَىٰ سَوَآءٖۖ وَإِنۡ أَدۡرِيٓ أَقَرِيبٌ أَم بَعِيدٞ مَّا تُوعَدُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 109]
﴿فإن تولوا فقل آذنتكم على سواء وإن أدري أقريب أم بعيد ما﴾ [الأنبيَاء: 109]
Abul Ala Maududi Agar woh mooh pherein to kehdo “maine alal-ailaan (openly) tumko khabardaar kardiya hai. Ab yeh main nahin jaanta ke woh cheez jiska tumse wada kiya jaa raha hai qareeb hai ya door |
Ahmed Ali پھر اگر وہ منہ موڑیں تو کہہ دو کہ میں نے یکساں طور پر خبر دے دی ہے اورمجھے معلوم نہیں کہ نزدیک ہے یا دور ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اگر یہ لوگ منہ پھیریں تو کہہ دو کہ میں نے تم کو سب کو یکساں (احکام الہیٰ سے) آگاہ کردیا ہے۔ اور مجھ کو معلوم نہیں کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ (عن) قریب (آنے والی) ہے یا (اس کا وقت) دور ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر اگر وہ منہ موڑیں تو تو کہدے میں نے خبر کر دی تمکو دونوں طرف باربار [۱۳۶] اور میں نہیں جانتا نزدیک ہے یا دور ہے جو تم سے وعدہ ہوا [۱۳۷] |
Muhammad Hussain Najafi پس اگر وہ اس سے روگردانی کریں تو آپ کہہ دیجئے! کہ میں نے برابر آپ کو خبردار کر دیا ہے اب مجھے معلوم نہیں ہے کہ وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ قریب ہے یا دور؟ |