Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 18 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿بَلۡ نَقۡذِفُ بِٱلۡحَقِّ عَلَى ٱلۡبَٰطِلِ فَيَدۡمَغُهُۥ فَإِذَا هُوَ زَاهِقٞۚ وَلَكُمُ ٱلۡوَيۡلُ مِمَّا تَصِفُونَ ﴾
[الأنبيَاء: 18]
﴿بل نقذف بالحق على الباطل فيدمغه فإذا هو زاهق ولكم الويل مما﴾ [الأنبيَاء: 18]
Abul Ala Maududi Magar hum to baatil par haqq ki chot lagate hain jo uska sar todh deti hai aur woh dekhte dekhte mitt jata hai, aur tumhare liye tabahi hai un baaton ki wajah se jo tum banate ho |
Ahmed Ali بلکہ ہم حق کو باطل پر پھینک مارتے ہیں پھر وہ باطل کا سر توڑ دیتا ہے پھر وہ مٹنے والا ہوتا ہے او رتم پر افسوس ہے ان باتوں سے جو تم بناتے ہو |
Fateh Muhammad Jalandhry بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں تو وہ اس کا سر توڑ دیتا ہے اور جھوٹ اسی وقت نابود ہوجاتا ہے۔ اور جو باتیں تم بناتے ہو ان سے تمہاری ہی خرابی ہے |
Mahmood Ul Hassan یوں نہیں پر ہم پھینک مارتے ہیں سچ کو جھوٹ پر پھر وہ اُس کا سر پھوڑ ڈالتا ہے پھر وہ جاتا رہتا ہے اور تمہارے لئے خرابی ہے اُن باتوں سے جو تم بتلاتے ہو [۱۵] |
Muhammad Hussain Najafi بلکہ ہم باطل پر حق کی چوٹ لگاتے ہیں جو اس کا بھیجا نکال دیتی ہے (سر کچل دیتی ہے) پھر یکایک باطل مٹ جاتا ہے۔ افسوس ہے تم پر ان باتوں کی وجہ سے جو تم بناتے ہو۔ |