Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 56 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿قَالَ بَل رَّبُّكُمۡ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ ٱلَّذِي فَطَرَهُنَّ وَأَنَا۠ عَلَىٰ ذَٰلِكُم مِّنَ ٱلشَّٰهِدِينَ ﴾
[الأنبيَاء: 56]
﴿قال بل ربكم رب السموات والأرض الذي فطرهن وأنا على ذلكم من﴾ [الأنبيَاء: 56]
Abul Ala Maududi Usne jawab diya “nahin, balke fil waqey tumhara Rubb wahi hai jo zameen aur aasmano ka Rubb aur unka paida karne wala hai, ispar main tumhare samne gawahi deta hoon |
Ahmed Ali کہا بلکہ تمہارا رب تو آسمانوں اور زمین کا رب ہے جس نے انہیں بنایا ہے اور میں اسی بات کا قائل ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry (ابراہیم نے) کہا (نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے ان کو پیدا کیا ہے۔ اور میں اس (بات) کا گواہ (اور اسی کا قائل) ہوں |
Mahmood Ul Hassan بولا نہیں رب تمہارا وہی ہے رب آسمان اور زمین کا جس نے اُنکو بنایا اور میں اسی بات کا قائل ہوں [۶۶] |
Muhammad Hussain Najafi آپ نے کہا (دل لگی نہیں) بلکہ تمہارا پروردگار وہ ہے جو آسمانوں اور زمین کا پروردگار ہے جس نے انہیں پیدا کیا ہے اور میں اس بات کے گواہوں میں سے ایک گواہ ہوں۔ |