Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 73 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَجَعَلۡنَٰهُمۡ أَئِمَّةٗ يَهۡدُونَ بِأَمۡرِنَا وَأَوۡحَيۡنَآ إِلَيۡهِمۡ فِعۡلَ ٱلۡخَيۡرَٰتِ وَإِقَامَ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءَ ٱلزَّكَوٰةِۖ وَكَانُواْ لَنَا عَٰبِدِينَ ﴾
[الأنبيَاء: 73]
﴿وجعلناهم أئمة يهدون بأمرنا وأوحينا إليهم فعل الخيرات وإقام الصلاة وإيتاء الزكاة﴾ [الأنبيَاء: 73]
Abul Ala Maududi Aur humne unko imam bana diya jo hamare hukum se rehnumayi karte thay aur humne unhein wahee (revelation) ke zariye neik kaamon ki aur namaz qayam karne ki aur zakat dene ki hidayat ki, aur woh hamare ibadat guzaar thay |
Ahmed Ali اورہم نے انہیں پیشوا بنایا جو ہمارے حکم سے رہنمائی کیا کرتے تھے اور ہم نے انہیں اچھے کام کرنے اور نماز قائم کرنے اور زکوٰة دینے کا حکم دیا تھا اور وہ ہماری ہی بندگی کیا کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ان کو پیشوا بنایا کہ ہمارے حکم سے ہدایت کرتے تھے اور ان کو نیک کام کرنے اور نماز پڑھنے اور زکوٰة دینے کا حکم بھیجا۔ اور وہ ہماری عبادت کیا کرتے تھے |
Mahmood Ul Hassan اور اُنکو کیا ہم نے پیشوا راہ بتلاتے تھے ہمارے حکم سے [۸۳] اور کہلا بھیجا ہم نے اُنکو کرنا نیکیوں کا اور قائم رکھنی نماز اور دینی زکوٰۃ [۸۴] اور وہ تھے ہماری بندگی میں لگے ہوئے [۸۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے انہیں ایسا امام (پیشوا) بنایا جو ہمارے حکم سے (لوگوں کو) ہدایت کرتے تھے اور ہم نے انہیں نیک کاموں کے کرنے، نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے کی وحی کی اور وہ ہمارے عبادت گزار تھے۔ |