Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 97 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَٱقۡتَرَبَ ٱلۡوَعۡدُ ٱلۡحَقُّ فَإِذَا هِيَ شَٰخِصَةٌ أَبۡصَٰرُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ يَٰوَيۡلَنَا قَدۡ كُنَّا فِي غَفۡلَةٖ مِّنۡ هَٰذَا بَلۡ كُنَّا ظَٰلِمِينَ ﴾
[الأنبيَاء: 97]
﴿واقترب الوعد الحق فإذا هي شاخصة أبصار الذين كفروا ياويلنا قد كنا﴾ [الأنبيَاء: 97]
Abul Ala Maududi Aur wada bar haqq ke poora hone ka waqt qareeb aa lagega to yakayak un logon ke deedhey phatey ke phatey reh jayenge (fixedly stare in horror), jinhon ne kufr kiya tha. Kahenge “haaye hamari kambakhti, hum is cheez ki taraf se gaflat mein padey huey thay, balke hum khatakaar thay.” |
Ahmed Ali اور سچا وعدہ نزدیک آ پہنچے گا پھر اس وقت منکرو ں کی آنکھیں اوپر لگی رہ جائیں گی ہائے کم بختی ہماری بے شک ہم تو اس سے غفلت میں پڑے ہوئے تھے بلکہ ہم ہی ظالم تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (قیامت کا) سچا وعدہ قریب آجائے تو ناگاہ کافروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں (اور کہنے لگیں کہ) ہائے شامت ہم اس (حال) سے غفلت میں رہے بلکہ (اپنے حق میں) ظالم تھے |
Mahmood Ul Hassan اور نزدیک آ لگے سچا وعدہ پھر اس دم اوپر لگی رہ جائیں منکروں کی آنکھیں ہائے کمبختی ہماری ہم بے خبر رہے اس سے [۱۲۱] نہیں پر ہم تھے گنہگار [۱۲۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور (جب) اللہ کا سچا وعدہ (قیامت کا) قریب آجائے گا تو ایک دم کافروں کی آنکھیں پھٹی رہ جائیں گی (اور کہیں گے) ہائے افسوس! ہم اس سے غفلت میں رہے بلکہ ہم ظالم تھے۔ |