Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 12 - الحج - Page - Juz 17
﴿يَدۡعُواْ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَا لَا يَضُرُّهُۥ وَمَا لَا يَنفَعُهُۥۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلضَّلَٰلُ ٱلۡبَعِيدُ ﴾
[الحج: 12]
﴿يدعو من دون الله ما لا يضره وما لا ينفعه ذلك هو﴾ [الحج: 12]
Abul Ala Maududi Phir woh Allah ko chodh kar unko pukarta hai jo na usko nuqsaan pahuncha sakte hain na faiyda, yeh hai gumrahi ki inteha |
Ahmed Ali الله کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے ضرر دے سکے اور نہ اسے فائدہ پہنچا سکے یہی وہ پرلے درجہ کی گمراہی ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے |
Mahmood Ul Hassan پکارتا ہے اللہ کے سوائے ایسی چیز کو کہ نہ اُسکا نقصان کرے اور نہ اُسکا فائدہ کرے یہی ہے دور جا پڑنا گمراہ ہو کر [۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi وہ اللہ کو چھوڑ کر اس کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچاتا ہے اور نہ نفع۔ یہی تو انتہائی گمراہی ہے۔ |