Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 26 - الحج - Page - Juz 17
﴿وَإِذۡ بَوَّأۡنَا لِإِبۡرَٰهِيمَ مَكَانَ ٱلۡبَيۡتِ أَن لَّا تُشۡرِكۡ بِي شَيۡـٔٗا وَطَهِّرۡ بَيۡتِيَ لِلطَّآئِفِينَ وَٱلۡقَآئِمِينَ وَٱلرُّكَّعِ ٱلسُّجُودِ ﴾
[الحج: 26]
﴿وإذ بوأنا لإبراهيم مكان البيت أن لا تشرك بي شيئا وطهر بيتي﴾ [الحج: 26]
Abul Ala Maududi Yaad karo woh waqt jab humne Ibrahim ke liye is ghar (khane Kaaba) ki jagah tajweez ki thi (is hidayat ke saath) ke “mere saath kisi cheez ko shareek na karo, aur mere ghar ko tawaf karne walon aur qayam va ruku va sujood karne walon ke liye paak rakho |
Ahmed Ali اور جب ہم نے ابراھیم کے لیے کعبہ کی جگہ معین کر دی کہ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کراور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے پاک رکھ |
Fateh Muhammad Jalandhry (اور ایک وقت تھا) جب ہم نے ابراہیم کے لئے خانہ کعبہ کو مقرر کیا (اور ارشاد فرمایا) کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیجیو اور طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع کرنے والوں (اور) سجدہ کرنے والوں کے لئے میرے گھر کو صاف رکھا کرو |
Mahmood Ul Hassan اور جب ٹھیک کر دی ہم نے ابراہیم کو جگہ اُس گھر کی [۴۰] کہ شریک نہ کرنا میرے ساتھ کسی کو [۴۱] اور پاک رکھ میرا گھر طواف کرنے والوں کے واسطے اور کھڑے رہنے والوں کے اور رکوع و سجود والوں کے [۴۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے ابراہیم (ع) کیلئے خانہ کعبہ کی جگہ معین کر دی۔ (اور حکم دیا کہ) میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا۔ اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں، قیام کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کیلئے پاک رکھنا۔ |