Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 44 - الحج - Page - Juz 17
﴿وَأَصۡحَٰبُ مَدۡيَنَۖ وَكُذِّبَ مُوسَىٰۖ فَأَمۡلَيۡتُ لِلۡكَٰفِرِينَ ثُمَّ أَخَذۡتُهُمۡۖ فَكَيۡفَ كَانَ نَكِيرِ ﴾
[الحج: 44]
﴿وأصحاب مدين وكذب موسى فأمليت للكافرين ثم أخذتهم فكيف كان نكير﴾ [الحج: 44]
Abul Ala Maududi Aur ehle madyan bhi jhutla chuke hain aur Moosa bhi jhutlaye jaa chuke hain. Un sab munkireen ko maine pehle mohlat di , phir pakad liya. Ab dekhlo ke meri uqubat(chastisement) kaisi thi |
Ahmed Ali اور مدین والے اپنے اپنے نبی کو جھٹلا چکے ہیں اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیا پھر میں نے منکروں کو مہلت دی پھر میں نے انہیں پکڑا پھر میری پکڑ کیسی تھی |
Fateh Muhammad Jalandhry اور مدین کے رہنے والے بھی۔ اور موسیٰ بھی تو جھٹلائے جاچکے ہیں لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا۔ تو (دیکھ لو) کہ میرا عذاب کیسا (سخت) تھا |
Mahmood Ul Hassan اور مدین کے لوگ [۷۴] اور موسٰی کو جھٹلایا [۷۵] پھر میں نے ڈھیل دی منکروں کر پھر پکڑ لیا اُنکو تو کیسا ہوا میرا انکار [۷۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور اہل مدین نے بھی۔ اور موسیٰ کو بھی جھٹلایا گیا۔ سو پہلے میں نے کافروں کو (کچھ) مہلت دی اور پھر انہیں پکڑ لیا۔ تو (دیکھو) میرا عذاب کیسا تھا؟ |