×

کتنی ہی خطاکاربستیاں ہیں جن کو ہم نے تباہ کیا ہے اور 22:45 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-hajj ⮕ (22:45) ayat 45 in Urdu

22:45 Surah Al-hajj ayat 45 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-hajj ayat 45 - الحج - Page - Juz 17

﴿فَكَأَيِّن مِّن قَرۡيَةٍ أَهۡلَكۡنَٰهَا وَهِيَ ظَالِمَةٞ فَهِيَ خَاوِيَةٌ عَلَىٰ عُرُوشِهَا وَبِئۡرٖ مُّعَطَّلَةٖ وَقَصۡرٖ مَّشِيدٍ ﴾
[الحج: 45]

کتنی ہی خطاکاربستیاں ہیں جن کو ہم نے تباہ کیا ہے اور آج وہ اپنی چھتوں پر اُلٹی پڑی ہیں، کتنے ہی کنویں بیکار اور کتنے ہی قصر کھنڈر بنے ہوئے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: فكأين من قرية أهلكناها وهي ظالمة فهي خاوية على عروشها وبئر معطلة, باللغة الأوردية

﴿فكأين من قرية أهلكناها وهي ظالمة فهي خاوية على عروشها وبئر معطلة﴾ [الحج: 45]

Abul Ala Maududi
Kitni hi khatakar bastiyan hain jinko humne tabaah kiya hai aur aaj woh apni chathon (roofs) par ulti padi hain, kitne hi kuwein (wells) bekar aur kitne hi qasr (castle) khandar bani huey hain
Ahmed Ali
سو کتنی بستیاں ہم نے ہلاک کر دیں اور وہ گناہ گار تھیں اب وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنوئیں نکمے اور کتنے پکے محل اجڑے اجڑے پڑے ہیں
Fateh Muhammad Jalandhry
اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔ سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔ اور (بہت سے) کنوئیں بےکار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں
Mahmood Ul Hassan
سو کتنی بستیاں ہم نے غارت کر ڈالیں اور وہ گنہگار تھیں اب وہ گری پڑی ہیں اپنی چھتوں پر [۷۷] اور کتنے کونئیں نکمے پڑے اور کتنے محل گچ کاری کے [۷۸]
Muhammad Hussain Najafi
غرض کتنی ہی بستیاں ہیں جنہیں ہم نے تباہ و برباد کر دیا کیونکہ وہ ظالم تھیں (چنانچہ) وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں اور کتنے کنویں ہیں جو بیکار پڑے ہیں اور کتنے مضبوط محل ہیں (جو کھنڈر بن گئے ہیں)۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek