Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 117 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿وَمَن يَدۡعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرۡهَٰنَ لَهُۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلۡكَٰفِرُونَ ﴾
[المؤمنُون: 117]
﴿ومن يدع مع الله إلها آخر لا برهان له به فإنما حسابه﴾ [المؤمنُون: 117]
Abul Ala Maududi Aur jo koi Allah ke saath kisi aur maabood ko pukare, jiske liye uske paas koi daleel nahin, to uska hisaab uske Rubb ke paas hai. Aisey kafir kabhi falaah nahin paa sakte |
Ahmed Ali اور جس نے الله کے ساتھ اور معبو کو پکارا جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں تو اس کا حساب اسی کے رب کے ہاں ہوگا بے شک کافر نجات نہیں پائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو شخص خدا کے ساتھ اور معبود کو پکارتا ہے جس کی اس کے پاس کچھ بھی سند نہیں تو اس کا حساب خدا ہی کے ہاں ہوگا۔ کچھ شک نہیں کہ کافر رستگاری نہیں پائیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور جو کوئی پکارے اللہ کے ساتھ دوسرا حاکم جس کی سند نہیں اس کے پاس سو اس کا حساب ہے اس کے رب کے نزدیک [۱۱۵] بیشک بھلا نہ ہو گا منکروں کا |
Muhammad Hussain Najafi اور جو کوئی اللہ کے سوا کسی دوسرے (خود ساختہ) الہ (خدا) کو پکارتا ہے تو اس کے پاس اس کے لئے کوئی دلیل نہیں ہے تو اس کا حساب و کتاب پروردگار کے پاس ہے۔ اور جو کافر ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔ |