Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 23 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوۡمِهِۦ فَقَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴾
[المؤمنُون: 23]
﴿ولقد أرسلنا نوحا إلى قومه فقال ياقوم اعبدوا الله ما لكم من﴾ [المؤمنُون: 23]
Abul Ala Maududi Humne Nooh ko uski qaum ki taraf bheja, usne kaha “ aey meri qaum ke logon, Allah ki bandagi karo, uske siwa tumhare liye koi aur mabood nahin hai, kya tum darte nahin ho?” |
Ahmed Ali اور ہم نے نوح کو اس کی قوم کے پاس بھیجا پھر اس نے کہا اے میری قوم الله کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں پھر تم کیوں نہیں ڈرتے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے ان سے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، کیا تم ڈرتے نہیں |
Mahmood Ul Hassan اور ہم نے بھیجا نوح کو اُسکی قوم کے پاس تو اُس نے کہا اے قوم بندگی کرو اللہ کی تمہارا کوئی حاکم نہیں اُسکے سوائے کیا تم ڈرتے نہیں |
Muhammad Hussain Najafi اور بےشک ہم نے نوح(ع) کو ان کی قوم کی طرف ہدایت کیلئے بھیجا۔ تو آپ نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ اس کے سوا کوئی اللہ نہیں ہے۔ کیا تم (اس کی حکم عدولی سے) نہیں ڈرتے؟ |