×

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ 23:24 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Mu’minun ⮕ (23:24) ayat 24 in Urdu

23:24 Surah Al-Mu’minun ayat 24 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 24 - المؤمنُون - Page - Juz 18

﴿فَقَالَ ٱلۡمَلَؤُاْ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَوۡمِهِۦ مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُكُمۡ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيۡكُمۡ وَلَوۡ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَٰٓئِكَةٗ مَّا سَمِعۡنَا بِهَٰذَا فِيٓ ءَابَآئِنَا ٱلۡأَوَّلِينَ ﴾
[المؤمنُون: 24]

اس کی قوم کے جن سرداروں نے ماننے سے انکار کیا وہ کہنے لگے کہ "یہ شخص کچھ نہیں ہے مگر ایک بشر تم ہی جیسا اِس کی غرض یہ ہے کہ تم پر برتری حاصل کرے اللہ کو اگر بھیجنا ہوتا تو فرشتے بھیجتا یہ بات تو ہم نے کبھی اپنے باپ دادا کے وقتوں میں سنی ہی نہیں (کہ بشر رسول بن کر آئے)

❮ Previous Next ❯

ترجمة: فقال الملأ الذين كفروا من قومه ما هذا إلا بشر مثلكم يريد, باللغة الأوردية

﴿فقال الملأ الذين كفروا من قومه ما هذا إلا بشر مثلكم يريد﴾ [المؤمنُون: 24]

Abul Ala Maududi
Uski qaum ke jin sardaaron ne maanne se inkar kiya woh kehne lagey ke “yeh shaks kuch nahin hai magar ek bashar(Insaan) tum hi jaisa. Iski garz yeh hai ke tumpar bartari (superiority) haasil karey. Allah ko agar bhejna hota to farishtey bhejta.Yeh baat to humne kabhi apne baap dada ke waqton mein suni hi nahin ( ke bashar Rasool bankar aaye)
Ahmed Ali
سواس کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ یہ بس تم ہی جیسا آدمی ہے تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر الله چاہتا تو فرشتے بھیج دیتا ہم نے اپنے پہلے باب دادا سے یہ بات کبھی نہیں سنی
Fateh Muhammad Jalandhry
تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔ تم پر بڑائی حاصل کرنی چاہتا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی
Mahmood Ul Hassan
تب بولے سردار جو کافر تھے اُسکی قوم میں یہ کیا ہے آدمی ہے جیسے تم [۲۴] چاہتا ہے کہ بڑائی کرے تم پر اور اگر اللہ چاہتا تو اتارتا فرشتے [۲۵] ہم نے یہ نہیں سنا اپنے اگلے باپ دادوں میں [۲۶]
Muhammad Hussain Najafi
تو ان کی قوم کے کافر سرداروں نے کہا کہ یہ (نوح(ع)) نہیں ہے مگر تم ہی جیسا ایک بشر (آدمی) ہے جو تم پر بڑائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اگر خدا (یہی) چاہتا تو وہ فرشتوں کو بھیجتا۔ ہم نے تو یہ بات اپنے پہلے باپ داداؤں سے نہین سنی۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek