Quran with Urdu translation - Surah Al-Mu’minun ayat 53 - المؤمنُون - Page - Juz 18
﴿فَتَقَطَّعُوٓاْ أَمۡرَهُم بَيۡنَهُمۡ زُبُرٗاۖ كُلُّ حِزۡبِۭ بِمَا لَدَيۡهِمۡ فَرِحُونَ ﴾
[المؤمنُون: 53]
﴿فتقطعوا أمرهم بينهم زبرا كل حزب بما لديهم فرحون﴾ [المؤمنُون: 53]
Abul Ala Maududi Magar baad mein logon ne apne deen (religion) ko aapas mein tukde tukde karliya, har giroh ke paas jo kuch hai usi mein woh magan hai |
Ahmed Ali پھر انہوں نے اپنے دین کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیا ہر ایک جماعت اس ٹکڑے پو جو ان کے پاس ہے خوش ہونے والے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry تو پھر آپس میں اپنے کام کو متفرق کرکے جدا جدا کردیا۔ جو چیزیں جس فرقے کے پاس ہے وہ اس سے خوش ہو رہا ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر پھوٹ ڈال کر کر لیا اپنا کام آپس میں ٹکڑے ٹکڑے [۵۸] ہرفرقہ جو اُنکے پاس ہے اُس پر ریجھ رہے ہیں [۵۹] |
Muhammad Hussain Najafi مگر ان لوگوں نے اپنے (دینی) معاملہ کو آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا پس ہر گروہ کے پاس جو (دین) ہے وہ اس پر خوش ہے۔ |