Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 20 - النور - Page - Juz 18
﴿وَلَوۡلَا فَضۡلُ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ وَرَحۡمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ رَءُوفٞ رَّحِيمٞ ﴾
[النور: 20]
﴿ولولا فضل الله عليكم ورحمته وأن الله رءوف رحيم﴾ [النور: 20]
Abul Ala Maududi Agar Allah ka fazal aur uska reham o karam tumpar na hota aur yeh baat na hoti ke Allah bada shafeeq o raheem hai (to yeh cheez jo abhi tumhare andar phailayi gayi thi badtareen nataij dikha deti) |
Ahmed Ali اور اگرتم پر الله کا فضل اوراس کی رحمت نہ ہوتی اوریہ کہ الله نرمی کرنے والا مہربان ہے (تو کیا کچھ نہ ہوتا) |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی (تو کیا کچھ نہ ہوتا مگر وہ کریم ہے) اور یہ کہ خدا نہایت مہربان اور رحیم ہے |
Mahmood Ul Hassan اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اسکی رحمت اور یہ کہ اللہ نرمی کرنے والا ہے مہربان تو کیا کچھ نہ ہوتا [۲۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ بڑا شفقت والا، بڑا رحم کرنے والا ہے (تو تم دیکھ لیتے کہ اس بہتان تراشی کا کیا انجام ہوتا)۔ |