Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 59 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ ٱلرَّحۡمَٰنُ فَسۡـَٔلۡ بِهِۦ خَبِيرٗا ﴾
[الفُرقَان: 59]
﴿الذي خلق السموات والأرض وما بينهما في ستة أيام ثم استوى على﴾ [الفُرقَان: 59]
Abul Ala Maududi Woh jisne chey (six) dino mein zameen aur aasmaano ko aur un saari cheezon ko bana kar rakh diya jo aasmaan o zameen ke darmiyaan hain, phir aap hi (qayinaat ke takht e sultanat) ‘Arsh’ par jalwa farma hua. Rehman, uski shaan bas kisi jaanne waley se pucho |
Ahmed Ali جس نے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے چھ دن میں بنایا پھر عرش پر قائم ہوا وہ رحمنٰ ہے پس ا س کی شان کسی خبردار سے پوچھو |
Fateh Muhammad Jalandhry جس نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا وہ (جس کا نام) رحمٰن (یعنی بڑا مہربان ہے) تو اس کا حال کسی باخبر سے دریافت کرلو |
Mahmood Ul Hassan جس نے بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ انکے بیچ میں ہے چھ دن میں پھر قائم ہوا عرش پر [۷۰] وہ بڑی رحمت والا سو پوچھ اس سے جو اسکی خبر رکھتا ہو [۷۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمن کو سجدہ کرو۔ تو وہ کہتے ہیں کہ یہ رحمن کیا چیز ہے؟ کیا ہم اسے سجدہ کریں جس کے بارے میں تم ہمیں حکم دو؟ اور یہ چیز ان کی نفرت میں اور اضافہ کر دیتی ہے۔ |