Quran with Urdu translation - Surah Al-Furqan ayat 62 - الفُرقَان - Page - Juz 19
﴿وَهُوَ ٱلَّذِي جَعَلَ ٱلَّيۡلَ وَٱلنَّهَارَ خِلۡفَةٗ لِّمَنۡ أَرَادَ أَن يَذَّكَّرَ أَوۡ أَرَادَ شُكُورٗا ﴾
[الفُرقَان: 62]
﴿وهو الذي جعل الليل والنهار خلفة لمن أراد أن يذكر أو أراد﴾ [الفُرقَان: 62]
Abul Ala Maududi Wahi hai jisne raat aur din ko ek dusre ka jaanasheen banaya, har us shaks ke liye jo sabaq lena chahe, ya shukar guzaar hona chahe |
Ahmed Ali اور وہی ہے جس نے رات اور دن یکے بعد دیگرے آنے والے بنائے یہ اس کے لیے ہے جو سمجھنا چاہے یا شکر کرنا چاہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا۔ (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکرگزاری کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں) |
Mahmood Ul Hassan اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن بدلتے سدلتے [۷۵] اس شخص کے واسطے کہ چاہو دھیان رکھنا یا چاہے شکر کرنا [۷۶] |
Muhammad Hussain Najafi اور (خدائے) رحمن کے (خاص) بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستہ آہستہ (فروتنی کے ساتھ) چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے خطاب کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں تم پر سلام۔ |