Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 12 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿وَأَدۡخِلۡ يَدَكَ فِي جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٖۖ فِي تِسۡعِ ءَايَٰتٍ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهِۦٓۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ قَوۡمٗا فَٰسِقِينَ ﴾
[النَّمل: 12]
﴿وأدخل يدك في جيبك تخرج بيضاء من غير سوء في تسع آيات﴾ [النَّمل: 12]
Abul Ala Maududi Aur zara apna haath apne girebaan mein to daalo chamakta hua niklega bagair kisi takleef ke, yeh (dono nishaniyan) naw (nine) nishaniyon mein se hain Firoun aur uske qaum ki taraf (le janey ke liye), woh baday badh-kirdaar(wicked) log hain” |
Ahmed Ali اور اپنا ہاتھ اپنےگریبان میں ڈال دے وہ سفید بے عیب نکلے گا یہ دونوں ملا کر نونشانیاں فرعون اور اس کی قوم کی طرف لے کرجا کیونکہ وہ بدکار لوگ ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے گا۔ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور ڈال دے ہاتھ اپنا اپنے گریبان میں کہ نکلے سفید ہو کر نہ کسی برائی سے یہ دونوں ملکر نو نشانیاں لیکر جا فرعون اور اس کی قوم کی طرف بیشک وہ تھے لوگ نافرمان [۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو تو وہ کسی بیماری کے بغیر چمکتا ہوا نکلے گا (یہ دو معجزے ہیں) ان نو معجزات میں سے جنہیں لے کر آپ نے فرعون اور اس کی قوم کے پاس جانا ہے۔ وہ بڑے ہی نافرمان لوگ ہیں۔ |