Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 22 - النَّمل - Page - Juz 19
﴿فَمَكَثَ غَيۡرَ بَعِيدٖ فَقَالَ أَحَطتُ بِمَا لَمۡ تُحِطۡ بِهِۦ وَجِئۡتُكَ مِن سَبَإِۭ بِنَبَإٖ يَقِينٍ ﴾
[النَّمل: 22]
﴿فمكث غير بعيد فقال أحطت بما لم تحط به وجئتك من سبإ﴾ [النَّمل: 22]
Abul Ala Maududi Kuch zyada dair na guzri thi ke usne aakar kaha “maine woh maalumaat haasil ki hai jo aapke ilam mein nahin hain. Main Saba ke mutaalik yaqeeni ittila lekar aaya hoon |
Ahmed Ali پھر تھوڑی دیر کے بعد ہُد ہُد حاضر ہوا اور کہا کہ میں حضور کے پاس وہ خبر لایا ہوں جو حضور کو معلوم نہیں اور سباسے آپ کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ ہُدہُد آ موجود ہوا اور کہنے لگا کہ مجھے ایک ایسی چیز معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں اور میں آپ کے پاس (شہر) سبا سے ایک سچی خبر لے کر آیا ہوں |
Mahmood Ul Hassan پھر بہت دیر نہ کی کہ آ کر کہا میں لے آیا خبر ایک چیز کی کہ تجھ کو اس کی خبر نہ تھی اور آیا ہوں تیرے پاس سبا سے ایک خبر لیکر تحقیقی [۲۹] |
Muhammad Hussain Najafi پس کچھ زیادہ دیر نہیں گزری تھی کہ ہد ہد نے آکر کہا کہ میں نے وہ بات معلوم کی ہے جو آپ کو معلوم نہیں ہے۔ اور میں (ملک) سبا سے آپ کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں۔ |