Quran with Urdu translation - Surah An-Naml ayat 90 - النَّمل - Page - Juz 20
﴿وَمَن جَآءَ بِٱلسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوهُهُمۡ فِي ٱلنَّارِ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ إِلَّا مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴾
[النَّمل: 90]
﴿ومن جاء بالسيئة فكبت وجوههم في النار هل تجزون إلا ما كنتم﴾ [النَّمل: 90]
Abul Ala Maududi Aur jo burayi liye huey aayega, aisey sab log aundhey mooh aag mein phenke jayenge. Kya tumlog iske siwa koi aur jaza paa sakte ho ke jaisa karo waisa bharo |
Ahmed Ali اور جو برائی لائے گا سو ان کے منہ آگ میں اوندھے ڈالے جائیں گے تمہیں وہی بدلہ مل رہا ہے جو تم کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو برائی لے کر آئے گا تو ایسے لوگ اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیئے جائیں گے۔ تم کو تو اُن ہی اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم کرتے رہے ہو |
Mahmood Ul Hassan اور جو کوئی لیکر آیا برائی سو اوندھے ڈالیں ان کے منہ آگ میں وہی بدلہ پاؤ گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے [۱۲۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور جو شخص برائی لے کر آئے گا تو ان کو اوندھے منہ آتش (دوزخ) میں پھینک دیا جائے گا۔ کیا تمہیں تمہارے عمل کے علاوہ کوئی بدلہ مل سکتا ہے؟ (جیسا کروگے ویسا بھروگے)۔ |