Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 38 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡمَلَأُ مَا عَلِمۡتُ لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرِي فَأَوۡقِدۡ لِي يَٰهَٰمَٰنُ عَلَى ٱلطِّينِ فَٱجۡعَل لِّي صَرۡحٗا لَّعَلِّيٓ أَطَّلِعُ إِلَىٰٓ إِلَٰهِ مُوسَىٰ وَإِنِّي لَأَظُنُّهُۥ مِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ ﴾
[القَصَص: 38]
﴿وقال فرعون ياأيها الملأ ما علمت لكم من إله غيري فأوقد لي﴾ [القَصَص: 38]
Abul Ala Maududi Aur Firoun ne kaha “Aey ehle darbaar main to apne siwa tumhare kisi khuda ko nahin jaanta. Hamaan, zara eatain (bricks) pakwa kar mere liye ek unchi imarat to banwa, shayad ke uspar chadh kar main Moosa ke khuda ko dekh sakoon, main to isey jhoota hi samajhta hoon” |
Ahmed Ali اور فرعون نے کہا اے سردارو! میں نہیں جانتا کہ میرے سوا تمہارا او رکوئی معبود ہے پس اے ہامان! تو میرے لیے گارا پکوا پھر میرے لیے ایک بلند محل بنوا کہ میں موسیٰ کے خدا کو جھانکوں اور بے شک میں اسے جھوٹا سمجھتا ہوں |
Mahmood Ul Hassan اور بولا فرعون اے دربار والو مجھ کو تو معلوم نہیں تمہارا کوئی حاکم ہو میرے سوا سو آگ دے اے ہامان میرے واسطے گارے کو پھر بنا میرے واسطے ایک محل تا کہ میں جھانک کر دیکھ لوں موسٰی کے رب کو اور میری اٹکل میں تو وہ جھوٹا ہے [۵۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور فرعون نے کہا اے سردارو! میں تو اپنے سوا تمہارے لئے کوئی خدا نہیں جانتا تو اے ہامان! تو میرے لئے مٹی کو آگ میں پکا (مٹی کو کچی اینٹوں کو پکوا) پھر میرے لئے ایک بلند عمارت بنوا۔ تاکہ میں (اس پر چڑھ کر) موسیٰ کے خدا کا کوئی سراغ لگا سکوں اور میں تو اسے (اس دعویٰ میں) جھوٹا ہی خیال کرتا ہوں۔ |