Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 37 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَقَالَ مُوسَىٰ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَن جَآءَ بِٱلۡهُدَىٰ مِنۡ عِندِهِۦ وَمَن تَكُونُ لَهُۥ عَٰقِبَةُ ٱلدَّارِۚ إِنَّهُۥ لَا يُفۡلِحُ ٱلظَّٰلِمُونَ ﴾
[القَصَص: 37]
﴿وقال موسى ربي أعلم بمن جاء بالهدى من عنده ومن تكون له﴾ [القَصَص: 37]
Abul Ala Maududi Moosa ne jawab diya “Mera Rubb us shaks ke haal se khoob waqif hai jo uski taraf se hidayat lekar aaya hai aur wahi behtar jaanta hai ke aakhri anjaam kiska accha hona hai, haqq yeh hai ke zaalim kabhi falah nahin paatey.” |
Ahmed Ali اور موسیٰ نے کہا میرا رب خوب جانتاہے جو اس کی طرف سے ہدایت لے کر آیا ہے اور جس کے لیے آخرت کا گھر ہے بے شک ظالم نجات نہیں پائیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور موسٰی نے کہا کہ میرا پروردگار اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی طرف سے حق لےکر آیا ہے اور جس کے لئے عاقبت کا گھر (یعنی بہشت) ہے۔ بیشک ظالم نجات نہیں پائیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور کہا موسٰی نے میرا رب تو خوب جانتا ہے جو کوئی لایا ہے ہدایت کی بات اس کے پاس سے اور جس کو ملے گا آخرت کا گھر بیشک بھلا نہ ہوگا بے انصافوں کا [۵۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور موسیٰ نے کہا میرا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ اس کی طرف سے کون ہدایت لے کر آیا ہے اور کس کیلئے دار آخرت کا انجام بخیر ہے؟ بیشک ظالم لوگ کبھی فلاح نہیں پاتے۔ |