Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 4 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿إِنَّ فِرۡعَوۡنَ عَلَا فِي ٱلۡأَرۡضِ وَجَعَلَ أَهۡلَهَا شِيَعٗا يَسۡتَضۡعِفُ طَآئِفَةٗ مِّنۡهُمۡ يُذَبِّحُ أَبۡنَآءَهُمۡ وَيَسۡتَحۡيِۦ نِسَآءَهُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلۡمُفۡسِدِينَ ﴾
[القَصَص: 4]
﴿إن فرعون علا في الأرض وجعل أهلها شيعا يستضعف طائفة منهم يذبح﴾ [القَصَص: 4]
Abul Ala Maududi Waqia yeh hai ke Firoun ne zameen mein sarkashi ki aur uske bashindon ko girohon mein taseem kardiya, un mein se ek giroh ko woh zaleel karta tha, iske ladkon ko qatal karta aur uski ladkiyon ko jeeta (zinda) rehne deta tha. Fil waqai woh mufsid (mischief-makers) logon mein se tha |
Ahmed Ali بے شک فرعون زمین پر سرکش ہو گیا تھا اور وہاں کے لوگوں کے کئی گروہ کر دیئے تھے ان میں سے ایک گروہ کو کمزور کر رکھا تھا ان کے لڑکوں کو قتل کرتا تھا اور ان کی لڑکیوں کو زندہ رکھتا تھا بے شک وہ مفسدوں میں سے تھا |
Fateh Muhammad Jalandhry کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا |
Mahmood Ul Hassan فرعون چڑھ رہا تھا ملک میں اور کر رکھا تھا وہاں کے لوگوں کو کئ فرقے کمزور کر رکھا تھا ایک فرقہ کو ان میں [۲] ذبح کرتا تھا انکے بیٹوں کو اور زندہ رکھتا تھا انکی عورتوں کو [۳] بیشک وہ تھا خرابی ڈالنے والا [۴] |
Muhammad Hussain Najafi بےشک فرعون زمین (مصر) میں سرکش ہوگیا تھا اور اس کے باشندوں کو مختلف گروہوں میں تقسیم کر دیا تھا اور اس نے ان میں سے ایک گروہ کو کمزور بنا رکھا تھا (چنانچہ) ان کے بیٹوں کو ذبح کر دیتا تھا اور ان کی عورتوں (لڑکیوں) کو زندہ چھوڑ دیتا تھا۔ بےشک وہ (زمین میں) فساد برپا کرنے والوں میں سے تھا۔ |