Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 46 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَمَا كُنتَ بِجَانِبِ ٱلطُّورِ إِذۡ نَادَيۡنَا وَلَٰكِن رَّحۡمَةٗ مِّن رَّبِّكَ لِتُنذِرَ قَوۡمٗا مَّآ أَتَىٰهُم مِّن نَّذِيرٖ مِّن قَبۡلِكَ لَعَلَّهُمۡ يَتَذَكَّرُونَ ﴾
[القَصَص: 46]
﴿وما كنت بجانب الطور إذ نادينا ولكن رحمة من ربك لتنذر قوما﴾ [القَصَص: 46]
Abul Ala Maududi Aur tum Toor ke daaman mein bhi us waqt maujood na they jab humne (Moosa ko pehli martaba) pukara tha, magar yeh tumhare Rubb ki rehmat hai (ke tumko yeh malumaat di jaa rahi hain) taa-ke tum un logon ko mutanabbeh (warn) kardo jinke paas tumse pehle koi mutanabbeh (warn) karne wala nahin aaya, shayad ke woh hosh mein aayein |
Ahmed Ali اور تو طور کے کنارے پر نہ تھا جب ہم نے آواز دی لیکن تیرے رب کا یہ انعام ہے تاکہ ان لوگو ں کو ڈرائے جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور نہ تم اس وقت جب کہ ہم نے (موسٰی کو) آواز دی طور کے کنارے تھے بلکہ (تمہارا بھیجا جانا) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے تاکہ تم اُن لوگوں کو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا ہدایت کرو تاکہ وہ نصیحت پکڑیں |
Mahmood Ul Hassan اور تو نہ تھاطور کے کنارے جب ہم نے آواز دی لیکن یہ انعام ہے تیرے رب کا [۶۳] تاکہ تو ڈر سنا دے ان لوگوں کو جنکے پاس نہیں آیا کوئی ڈر سنانے والا تجھ سے پہلے تاکہ وہ یاد رکھیں [۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi اور نہ آپ کوہ طور کے دامن میں موجود تھے جب ہم نے (موسیٰ کو) ندا دی تھی لیکن یہ (آپ کا مبعوث برسالت ہونا) آپ کے پروردگار کی رحمت ہے تاکہ آپ اس قوم کو ڈرائیں جس کے پاس آپ سے پہلے کوئی ڈرانے والا نہیں آیا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔ |