Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 45 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَلَٰكِنَّآ أَنشَأۡنَا قُرُونٗا فَتَطَاوَلَ عَلَيۡهِمُ ٱلۡعُمُرُۚ وَمَا كُنتَ ثَاوِيٗا فِيٓ أَهۡلِ مَدۡيَنَ تَتۡلُواْ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتِنَا وَلَٰكِنَّا كُنَّا مُرۡسِلِينَ ﴾
[القَصَص: 45]
﴿ولكنا أنشأنا قرونا فتطاول عليهم العمر وما كنت ثاويا في أهل مدين﴾ [القَصَص: 45]
Abul Ala Maududi Balke iske baad (tumhare zamane tak) hum bahut se nasalein (generations) utha chuke hain aur unpar bahut zamana guzar chuka hai. Tum ehle Madiyan ke darmiyaan bhi maujood na thay ke unko hamari aayat suna rahey hotey, Magar (us waqt ki yeh khabrein) bhejne waley hum hain |
Ahmed Ali لیکن ہم نے بہت سی نسلیں پیدا کیں پھران پر مدت دراز گزاری اورتو مدین والوں میں نہیں رہتا تھا کہ انہیں ہماری آیتیں سناتا لیکن ہم رسول بھیجتے رہے |
Fateh Muhammad Jalandhry لیکن ہم نے (موسٰی کے بعد) کئی اُمتوں کو پیدا کیا پھر ان پر مدت طویل گذر گئی اور نہ تم مدین والوں میں رہنے والے تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے تھے۔ ہاں ہم ہی تو پیغمبر بھیجنے والے تھے |
Mahmood Ul Hassan لیکن ہم نے پیدا کیں کئ جماعتیں پھر دراز ہوئی ان پر مدت [۶۱] اور تو نہ رہتا تھا مدین والوں میں کہ ان کو سناتا ہماری آیتیں پر ہم رہے ہیں رسول بھیجتے [۶۲] |
Muhammad Hussain Najafi لیکن ہم نے (اس اثناء میں) کئی نسلیں پیدا کیں اور ان پر زمانہ دراز گزر گیا ہے (اور ہمارے عہد و پیمان کو بھلا دیا) اور نہ ہی آپ مدین والوں میں مقیم تھے کہ ان کو ہماری آیتیں پڑھ کر سناتے لیکن ہم (آپ کو) رسول بنا کر بھیجنے والے تھے (اس لئے ان کے حالات سے آپ کو آگاہ کیا)۔ |