Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 79 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَخَرَجَ عَلَىٰ قَوۡمِهِۦ فِي زِينَتِهِۦۖ قَالَ ٱلَّذِينَ يُرِيدُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا يَٰلَيۡتَ لَنَا مِثۡلَ مَآ أُوتِيَ قَٰرُونُ إِنَّهُۥ لَذُو حَظٍّ عَظِيمٖ ﴾
[القَصَص: 79]
﴿فخرج على قومه في زينته قال الذين يريدون الحياة الدنيا ياليت لنا﴾ [القَصَص: 79]
Abul Ala Maududi Ek roz woh apni qaum ke saamne apne puray thaat mein nikla. Jo log hayat e duniya ke taalib thay woh usey dekh kar kehne lagey “kaash humein bhi wahi kuch milta jo Qaroon ko diya gaya hai, yeh to bada naseebe wala hai.” |
Ahmed Ali اپنی قوم کے سامنے اپنے ٹھاٹھ سے نکلا جو لوگ دنیا کی زندگی کے طالب تھے کہنے لگے اے کاش ہمارے لیے بھی ویسا ہوتا جیسا کہ قارون کو دیا گیا ہے بے شک وہ بڑے نصیب والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو (ایک روز) قارون (بڑی) آرائش (اور ٹھاٹھ) سے اپنی قوم کے سامنے نکلا۔ جو لوگ دنیا کی زندگی کے طالب تھے کہنے لگے کہ جیسا (مال ومتاع) قارون کو ملا ہے کاش ایسا ہی ہمیں بھی ملے۔ وہ تو بڑا ہی صاحب نصیب ہے |
Mahmood Ul Hassan پھر نکلا اپنی قوم کے سامنے اپنے ٹھاٹھ سےکہنے لگے جو لوگ طالب تھے دنیا کی زندگانی کے اے کاش ہم کو ملے جیسا کچھ ملا ہے قارون کو بیشک اسکی بڑی قسمت ہے [۱۱۳] |
Muhammad Hussain Najafi وہ (ایک دن) اپنی قوم کے سامنے اپنی زیب و زینت کے ساتھ نکلا تو جو لوگ دنیاوی زندگی کے طلبگار تھے وہ کہنے لگے کہ کاش ہمیں بھی وہ (ساز و سامان) ملتا جو قارون کو دیا گیا ہے۔ بیشک وہ بڑا نصیب والا ہے۔ |