Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 78 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿قَالَ إِنَّمَآ أُوتِيتُهُۥ عَلَىٰ عِلۡمٍ عِندِيٓۚ أَوَلَمۡ يَعۡلَمۡ أَنَّ ٱللَّهَ قَدۡ أَهۡلَكَ مِن قَبۡلِهِۦ مِنَ ٱلۡقُرُونِ مَنۡ هُوَ أَشَدُّ مِنۡهُ قُوَّةٗ وَأَكۡثَرُ جَمۡعٗاۚ وَلَا يُسۡـَٔلُ عَن ذُنُوبِهِمُ ٱلۡمُجۡرِمُونَ ﴾
[القَصَص: 78]
﴿قال إنما أوتيته على علم عندي أو لم يعلم أن الله قد﴾ [القَصَص: 78]
Abul Ala Maududi To usne kaha “Yeh sab kuch to mujhey us ilm ki bina par diya gaya hai jo mujhko haasil hai”. Kya usko yeh ilm na tha ke Allah ussey pehle bahut se aisey logon ko halaak kar chuka hai jo ussey zyada quwwat aur jamiyat rakhte thay? Mujrim se to unke gunaah nahin puchey jatey |
Ahmed Ali کہا یہ تو مجھے ایک ہنر سے ملا ہے جو میرے پاس ہے کیا اسے معلوم نہیں کہ الله نے اس سے پہلے بہت سی امتیں جو اس سے قوت میں بڑھ کر اور جمیعت میں زیادہ تھیں ہلاک کر ڈالی ہیں اور گناہگاروں سے ان کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا |
Fateh Muhammad Jalandhry بولا کہ یہ (مال) مجھے میری دانش (کے زور) سے ملا ہے کیا اس کو معلوم نہیں کہ خدا نے اس سے پہلے بہت سی اُمتیں جو اس سے قوت میں بڑھ کر اور جمعیت میں بیشتر تھیں ہلاک کر ڈالی ہیں۔ اور گنہگاروں سے اُن کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا |
Mahmood Ul Hassan بولا یہ مال تو مجھ کو ملا ہے ایک ہنر سے جو میرے پاس ہے [۱۱۰] کیا اس نے یہ نہ جانا کہ اللہ غارت کر چکا ہے اس سے پہلے کتنی جماعتیں جو اس سے زیادہ رکھتی تھیں زور اور زیادہ رکھتی تھیں مال کی جمع [۱۱۱] اور پوچھی نہ جائیں گنہگاروں سے ان کے گناہ [۱۱۲] |
Muhammad Hussain Najafi قارون نے کہا کہ مجھے جو کچھ (مال و منال) ملا ہے وہ اس (خاص) علم کی بدولت ملا ہے جو میرے پاس ہے کیا وہ یہ نہیں جانتا کہ اللہ نے اس سے پہلے بہت سی ایسی نسلوں کو ہلاک کر دیا ہے جو قوت میں اس سے سخت تر اور جمعیت میں زیادہ تھیں اور مجرموں سے ان کے گناہوں کے بارے میں سوال نہیں کرنا پڑتا۔ |