Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 31 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَآ إِبۡرَٰهِيمَ بِٱلۡبُشۡرَىٰ قَالُوٓاْ إِنَّا مُهۡلِكُوٓاْ أَهۡلِ هَٰذِهِ ٱلۡقَرۡيَةِۖ إِنَّ أَهۡلَهَا كَانُواْ ظَٰلِمِينَ ﴾
[العَنكبُوت: 31]
﴿ولما جاءت رسلنا إبراهيم بالبشرى قالوا إنا مهلكو أهل هذه القرية إن﴾ [العَنكبُوت: 31]
Abul Ala Maududi Aur jab hamare faristade (emissaries/messengers) Ibrahim ke paas basharat (khushkhabri) lekar pahunchey to unhon ne ussey kaha “hum is basti ke logon ko halaak karne waley hain, iske log sakht zaalim ho chuke hain.” |
Ahmed Ali اور جب ہمارے بھیجے ہوئے ابراھیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے کہنے لگے ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں یہاں کے لوگ بڑے ظالم ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کر دینے والے ہیں کہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں |
Mahmood Ul Hassan اور جب پہنچے ہمارے بھیجے ہوئے ابراہیم کےپاس خوشخبری لے کر بولے ہم کو غارت کرنا ہے اس بستی والوں کو بیشک اس کے لوگ ہور رہے ہیں گنہگار [۴۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور جب ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) ابراہیم کے پاس خوشخبری لے کر آئے۔ تو انہوں نے (اثنائے گفتگو میں یہ بھی) کہا کہ ہم اس (لوط کی) بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں (کیونکہ) اس بستی کے لوگ (بڑے) ظالم ہیں۔ |