Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 32 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿قَالَ إِنَّ فِيهَا لُوطٗاۚ قَالُواْ نَحۡنُ أَعۡلَمُ بِمَن فِيهَاۖ لَنُنَجِّيَنَّهُۥ وَأَهۡلَهُۥٓ إِلَّا ٱمۡرَأَتَهُۥ كَانَتۡ مِنَ ٱلۡغَٰبِرِينَ ﴾
[العَنكبُوت: 32]
﴿قال إن فيها لوطا قالوا نحن أعلم بمن فيها لننجينه وأهله إلا﴾ [العَنكبُوت: 32]
Abul Ala Maududi Ibrahim ne kaha “wahan to Lut maujood hai”. Unhon ne kaha: “Hum khoob jantey hain ke wahan kaun kaun hai. Hum usey aur uski biwi ke siwa uske baaqi ghar waalon ko bacha lenge”. Uski biwi peechey reh janey walon mein se thi |
Ahmed Ali کہا اس میں لوط بھی ہے کہنے لگے ہم خوب جانتے ہیں جو اس میں ہے ہم لوط اور اس کے کنبہ کو بچا لیں گے مگر اس کی بیوی وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہو گی |
Fateh Muhammad Jalandhry ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی |
Mahmood Ul Hassan بولا اس میں تو لوط بھی ہے [۴۹] وہ بولے ہم کو خوب معلوم ہے جو کوئی اس میں ہے ہم بچا لیں گے اسکو اور اس کے گھر والوں کو مگر اس کی عورت کہ رہے گی رہ جانے والوں میں [۵۰] |
Muhammad Hussain Najafi ابراہیم نے کہا اس بستی میں تو لوط بھی ہیں؟ فرشتوں نے کہا ہم بہتر جانتے ہیں کہ اس میں کون کون ہیں؟ ہم انہیں اور ان کے گھر والوں کو بچا لیں گے۔ سوائے ان کی بیوی کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں سے ہے۔ |