Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 39 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿وَقَٰرُونَ وَفِرۡعَوۡنَ وَهَٰمَٰنَۖ وَلَقَدۡ جَآءَهُم مُّوسَىٰ بِٱلۡبَيِّنَٰتِ فَٱسۡتَكۡبَرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا كَانُواْ سَٰبِقِينَ ﴾
[العَنكبُوت: 39]
﴿وقارون وفرعون وهامان ولقد جاءهم موسى بالبينات فاستكبروا في الأرض وما كانوا﴾ [العَنكبُوت: 39]
Abul Ala Maududi Aur Qaroon o Firoun o Hamaan ko humne halaak kiya. Moosa unke paas bayyinaat (khuli nishaniyan) lekar aaya magar unhon ne zameen mein apni badayi ka zaam kiya halanke woh sabaqat le janey (qaabu se nikal janey) waley na thay |
Ahmed Ali اور قارون اور فرعون اور ہامان کو ہلاک کیا اور البتہ ان کے پاس موسیٰ نشانیاں بھی لے کر آئے تھے پھر انہوں نے ملک میں سرکشی کی اور وہ بھاگ کر نہ جا سکے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور قارون اور فرعون اور ہامان کو بھی (ہلاک کر دیا) اور اُن کے پاس موسٰی کھلی نشانی لےکر آئے تو وہ ملک میں مغرور ہوگئے اور ہمارے قابو سے نکل جانے والے نہ تھے |
Mahmood Ul Hassan اور ہلاک کیا قارون اور فرعون اور ہامان کو اور ان کے پاس پہنچا موسٰی کھلی نشانیاں لے کر پھر بڑائی کرنے لگے ملک میں اور نہیں تھے ہم سے جیت جانے والے [۵۸] |
Muhammad Hussain Najafi اور ہم نے قارون، فرعون اور ہامان کو (بھی ہلاک کیا) اور البتہ موسیٰ ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے۔ مگر انہوں نے زمین میں تکبر و غرور کیا حالانکہ وہ (ہم سے) آگے نکل جانے والے نہیں تھے۔ |