Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 40 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿فَكُلًّا أَخَذۡنَا بِذَنۢبِهِۦۖ فَمِنۡهُم مَّنۡ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِ حَاصِبٗا وَمِنۡهُم مَّنۡ أَخَذَتۡهُ ٱلصَّيۡحَةُ وَمِنۡهُم مَّنۡ خَسَفۡنَا بِهِ ٱلۡأَرۡضَ وَمِنۡهُم مَّنۡ أَغۡرَقۡنَاۚ وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيَظۡلِمَهُمۡ وَلَٰكِن كَانُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ يَظۡلِمُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 40]
﴿فكلا أخذنا بذنبه فمنهم من أرسلنا عليه حاصبا ومنهم من أخذته الصيحة﴾ [العَنكبُوت: 40]
Abul Ala Maududi Aakhir e kaar har ek ko humne unke gunaah mein pakda. Phir unmein se kisi par humne pathrao (showers of stones) karne wali hawa bheji, aur kisi ko ek zabardast dhamake ne aa liya, aur kisi ko humne zameen mein dhasa diya, aur kisi ko garq (drown) kardiya. Allah unpar zulm karne wala na tha, magar woh khud hi apne upar zulm kar rahey thay |
Ahmed Ali پھر ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ پر پکڑا پھر کسی پر تو ہم نے پتھروں کا مینہ بر سایا اور ان میں سے کسی کو کڑک نے آپکڑا اور کسی کو ان میں سے زمین میں دھنسا دیا اور کسی کو ان میں سے غرق کر دیا اور الله ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرے لیکن وہی اپنے اوپر ظلم کیا کرتے تھے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو ہم نے سب کو اُن کے گناہوں کے سبب پکڑ لیا۔ سو ان میں کچھ تو ایسے تھے جن پر ہم نے پتھروں کا مینھہ برسایا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو چنگھاڑ نے آپکڑا اور کچھ ایسے تھے جن کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا۔ اور کچھ ایسے تھے جن کو غرق کر دیا اور خدا ایسا نہ تھا کہ اُن پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے |
Mahmood Ul Hassan پھر سب کو پکڑ ا ہم نے اپنے اپنے گناہ پر [۵۹] پھر کوئی تھا کہ اس پر ہم نے بھیجا پتھراؤ ہوا سے [۶۰] اور کوئی تھا کہ اس کو پکڑا چنگھاڑ نے [۶۱] اور کوئی تھا کہ اس کو دھنسا دیا ہم نے زمین میں [۶۲] اور کوئی تھا کہ اس کو ڈبا دیا ہم نے [۶۳] اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرے پر تھے وہ اپنا آپ ہی برا کرتے [۶۴] |
Muhammad Hussain Najafi پس ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کی پاداش میں پکڑا۔ سو ان میں سے بعض پر (پتھراؤ کرنے والی) تیز آندھی بھیجی اور بعض کو ہولناک چنگھاڑ نے آدبایا اور بعض کو ہم نے زمین میں دھنسایا اور بعض کو (دریا میں) غرق کر دیا اور اللہ ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا بلکہ وہ خود اپنے اوپر ظلم کرتے تھے۔ |