Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 48 - العَنكبُوت - Page - Juz 21
﴿وَمَا كُنتَ تَتۡلُواْ مِن قَبۡلِهِۦ مِن كِتَٰبٖ وَلَا تَخُطُّهُۥ بِيَمِينِكَۖ إِذٗا لَّٱرۡتَابَ ٱلۡمُبۡطِلُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 48]
﴿وما كنت تتلو من قبله من كتاب ولا تخطه بيمينك إذا لارتاب﴾ [العَنكبُوت: 48]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi) tum issey pehle koi kitaab nahin padte thay aur na apne haath se likhte thay, agar aisa hota to baatil parast log (votaries of falsehood ) shakk mein padh sakte thay |
Ahmed Ali اور اس سے پہلے نہ تو کوئی کتاب پڑھتا تھا اور نہ اسے اپنے دائیں ہاتھ سے لکھتا تھا اس وقت االبتہ باطل پرست شک کرتے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور تم اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اُسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہی سکتے تھے ایسا ہوتا تو اہلِ باطل ضرور شک کرتے |
Mahmood Ul Hassan اور تو پڑھتا نہ تھا اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ لکھتا تھا اپنے داہنے ہاتھ سے تب تو البتہ شبہ میں پڑتے یہ جھوٹے [۸۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے رسول(ص)) آپ اس (نزولِ قرآن) سے پہلے نہ کوئی کتاب پڑھتے تھے اور نہ ہی اپنے دائیں ہاتھ سے کچھ لکھتے تھے اگر ایسا ہوتا تو یہ اہلِ باطل ضرور (آپ کی نبوت میں) شک کرتے۔ |