Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 50 - العَنكبُوت - Page - Juz 21
﴿وَقَالُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَٰتٞ مِّن رَّبِّهِۦۚ قُلۡ إِنَّمَا ٱلۡأٓيَٰتُ عِندَ ٱللَّهِ وَإِنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٞ مُّبِينٌ ﴾
[العَنكبُوت: 50]
﴿وقالوا لولا أنـزل عليه آيات من ربه قل إنما الآيات عند الله﴾ [العَنكبُوت: 50]
Abul Ala Maududi Yeh log kehte hain ke “kyun na utari gayi is shaks par nishaniyan iske Rubb ki taraf se?” kaho “Nishaniyan to Allah ke paas hain aur main sirf khabardar karne wala hoon khol khol kar” |
Ahmed Ali اور کہتے ہیں اس پر اس کے رب کی طرف سے نشانیاں کیوں نہ اتریں کہہ دو نشانیاں تو الله ہی کے اختیار میں ہیں اور میں تو بس کھول کر سنا دینے والا ہوں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (کافر) کہتے ہیں کہ اس پر اس کے پروردگار کی طرف سے نشانیاں کیوں نازل نہیں ہوئیں کہہ دو کہ نشانیاں تو خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور میں تو کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں |
Mahmood Ul Hassan اور کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر کچھ نشانیاں اس کے رب سے تو کہہ نشانیاں تو ہیں اختیار میں اللہ کے اور میں تو بس سنا دینے والا ہوں کھول کر [۸۳] |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ کہتے ہیں کہ اس شخص (پیغمبرِ اسلام(ص)) پر ان کے پروردگار کی طرف سے معجزات کیوں نہیں اتارے گئے؟ آپ کہہ دیجئے! کہ معجزات تو بس اللہ کے پاس ہیں میں تو صرف (عذابِ الٰہی) سے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں۔ |