Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 5 - العَنكبُوت - Page - Juz 20
﴿مَن كَانَ يَرۡجُواْ لِقَآءَ ٱللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ لَأٓتٖۚ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴾
[العَنكبُوت: 5]
﴿من كان يرجو لقاء الله فإن أجل الله لآت وهو السميع العليم﴾ [العَنكبُوت: 5]
Abul Ala Maududi Jo koi Allah se milne ki tawakku (umeed) rakhta ho (usey maloom hona chahiye ke) Allah ka muqarrar kiya hua waqt aane hi wala hai. Aur Allah sab kuch sunta aur jaanta hai |
Ahmed Ali جو شخص الله سے ملنے کی امید رکھتا ہو سو الله کا وعدہ آ رہا ہے اور وہ سننے والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جو شخص خدا کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو خدا کا (مقرر کیا ہوا) وقت ضرور آنے والا ہے۔ اور وہ سننے والا اور جاننے والا ہے |
Mahmood Ul Hassan جو کوئی توقع رکھتا ہے اللہ کی ملاقات کی سو اللہ کا وعدہ آ رہا ہے اور وہ ہے سننے والا جاننے والا [۵] |
Muhammad Hussain Najafi جو کوئی اللہ کے حضور حاضری کی امید رکھتا ہے تو بیشک اللہ کا مقررہ وقت ضرور آنے والا ہے اور وہ بڑا سننے والا، بڑا جاننے والا ہے۔ |