Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 106 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿يَوۡمَ تَبۡيَضُّ وُجُوهٞ وَتَسۡوَدُّ وُجُوهٞۚ فَأَمَّا ٱلَّذِينَ ٱسۡوَدَّتۡ وُجُوهُهُمۡ أَكَفَرۡتُم بَعۡدَ إِيمَٰنِكُمۡ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ ﴾
[آل عِمران: 106]
﴿يوم تبيض وجوه وتسود وجوه فأما الذين اسودت وجوههم أكفرتم بعد إيمانكم﴾ [آل عِمران: 106]
Abul Ala Maududi Jabke kuch log surkhru (bright) hongey aur kuch ka mooh kala hoga, jinka mooh kala hoga (unse kaha jayega ke) niyamat e iman paney ke baad bhi tumne kaafirana rawayya ikhtiyar kiya? Accha to ab is kufraan e niyamat ke siley mein azaab ka maza chakkho |
Ahmed Ali جس دن بعضے منہ سفید اور بعضے منہ سیاہ ہوں گے سو وہ جن کے منہ سیاہ ہوں گے ان سے کہا جائے گا کیا تم ایمان لا کر کافر ہو گئے تھے اب اس کفر کرنےکے بدلے میں عذاب چکھو |
Fateh Muhammad Jalandhry جس دن بہت سے منہ سفید ہوں گے اور بہت سے منہ سیاہ تو جن لوگوں کے منہ سیاہ ہوں گے (ان سے خدا فرمائے گا) کیا تم ایمان لا کر کافر ہوگئے تھے؟ سو (اب) اس کفر کے بدلے عذاب (کے مزے) چکھو |
Mahmood Ul Hassan جس دن کہ سفید ہوں گے بعضے منہ اور سیاہ ہوں گے بعضے منہ [۱۵۹] سو وہ لوگ کہ سیاہ ہوئے منہ ان کے ان سے کہا جائے گا کیا تم کافر ہو گئے ایمان لا کر [۱۶۰] اب چکھو عذاب بدلا اس کفر کرنے کا |
Muhammad Hussain Najafi جس دن کچھ چہرے سفید (نورانی) ہوں گے اور کچھ چہرے سیاہ ہوں گے۔ تو جن کے چہرے سیاہ ہوں گے (ان سے کہا جائے گا) کہ تم نے ہی ایمان لانے کے بعد کفر کیا تھا؟ تو اب اپنے کفر کے نتیجہ میں عذاب کا مزا چکھو۔ |