Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 177 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿إِنَّ ٱلَّذِينَ ٱشۡتَرَوُاْ ٱلۡكُفۡرَ بِٱلۡإِيمَٰنِ لَن يَضُرُّواْ ٱللَّهَ شَيۡـٔٗاۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴾
[آل عِمران: 177]
﴿إن الذين اشتروا الكفر بالإيمان لن يضروا الله شيئا ولهم عذاب أليم﴾ [آل عِمران: 177]
Abul Ala Maududi Jo log iman ko chodh kar kufr ke kharidaar baney hain woh yaqeenan Allah ka koi nuqsaan nahin kar rahey hain. Unke liye dardnaak azaab tayyar hai |
Ahmed Ali جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا وہ الله کا کچھ نہیں بگاڑیں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خریدا وہ خدا کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ان کو دکھ دینے والا عذاب ہوگا |
Mahmood Ul Hassan جنہوں نے مول لیا کفر کو ایمان کے بدلے وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اور انکے لئے عذاب ہے دردناک [۲۶۸] |
Muhammad Hussain Najafi بے شک جن لوگوں نے ایمان کے بدلے کفر خرید لیا ہے وہ ہرگز اللہ کو کچھ نقصان نہیں پہنچائیں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب (تیار) ہے۔ |