Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 176 - آل عِمران - Page - Juz 4
﴿وَلَا يَحۡزُنكَ ٱلَّذِينَ يُسَٰرِعُونَ فِي ٱلۡكُفۡرِۚ إِنَّهُمۡ لَن يَضُرُّواْ ٱللَّهَ شَيۡـٔٗاۚ يُرِيدُ ٱللَّهُ أَلَّا يَجۡعَلَ لَهُمۡ حَظّٗا فِي ٱلۡأٓخِرَةِۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴾
[آل عِمران: 176]
﴿ولا يحزنك الذين يسارعون في الكفر إنهم لن يضروا الله شيئا يريد﴾ [آل عِمران: 176]
Abul Ala Maududi (Aey Paighambar) jo log aaj kufr ki raah mein badi daud dhoop kar rahey hain unki sargarmiyan tumhein azurda na karein(grieve you). Yeh Allah ka kuch bhi na bigaad sakenge. Allah ka irada yeh hai ke unke liye aakhirat mein koi hissa na rakkhey, aur bil aakhir unko sakht saza milne wali hai |
Ahmed Ali اور وہ لوگ آپ ے غم میں نہ ڈال دیں جو کفر کی طرف دوڑتے ہیں وہ الله کا کچھ نہیں بگاڑیں گے الله ارادہ کرتا ہے کہ آخرت میں انہیں کوئی حصہ نہ دے اوران کے لیے بڑا عذاب ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں ان (کی وجہ) سے غمگین نہ ہونا۔ یہ خدا کا کچھ نقصان نہیں کرسکتے خدا چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کو کچھ حصہ نہ دے اور ان کے لئے بڑا عذاب تیار ہے |
Mahmood Ul Hassan اور غم میں نہ ڈالیں تجھ کو وہ لوگ جو دوڑتے ہیں کفر کی طرف وہ نہ بگاڑیں گے اللہ کا کچھ اللہ چاہتا ہے کہ ان کو فائدہ نہ دے آخرت میں اور ان کے لئے عذاب ہے بڑا [۲۶۷] |
Muhammad Hussain Najafi (اے رسول) وہ لوگ جو کفر کی راہ میں بڑی بھاگ دوڑ کر رہے ہیں وہ تمہیں غمزدہ نہ کریں یہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں گے۔ اللہ کا ارادہ ہے کہ آخرت میں ان کے لئے کوئی حصہ نہ رکھے۔ اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔ |