Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 18 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿شَهِدَ ٱللَّهُ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ وَٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ وَأُوْلُواْ ٱلۡعِلۡمِ قَآئِمَۢا بِٱلۡقِسۡطِۚ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[آل عِمران: 18]
﴿شهد الله أنه لا إله إلا هو والملائكة وأولو العلم قائما بالقسط﴾ [آل عِمران: 18]
Abul Ala Maududi Allah ne khud shahadat di hai ke uske siwa koi khuda nahin hai, aur ( yahi shahadat) Farishton aur sab ehle ilm ne bhi di hai, woh insaaf par qayam hai, us zabardast hakeem ke siwa fil waqeh koi khuda nahin hai |
Ahmed Ali الله نے اور فرشتوں نے اور علم والوں نے گواہی دی کہ اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں وہی انصاف کا حاکم ہے اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں زبردست حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا تو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور فرشتے اور علم والے لوگ جو انصاف پر قائم ہیں وہ بھی (گواہی دیتے ہیں کہ) اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں |
Mahmood Ul Hassan اللہ نے گواہی دی کہ کسی کی بندگی نہیں اس کے سوا [۲۳] اور فرشتوں نے [۲۴] اور علم والوں نے بھی [۲۵] وہی حاکم انصاف کا ہے کسی کی بندگی نہیں سوا اس کے زبردست ہے حکمت والا [۲۶] |
Muhammad Hussain Najafi خود اللہ، اس کے ملائکہ اور صاحبانِ علم گواہ ہیں کہ اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے اور وہ عدل و انصاف کے ساتھ قائم و برقرار ہے اس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے جو زبردست، حکمت والا (دانا) ہے۔ |