Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 27 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿تُولِجُ ٱلَّيۡلَ فِي ٱلنَّهَارِ وَتُولِجُ ٱلنَّهَارَ فِي ٱلَّيۡلِۖ وَتُخۡرِجُ ٱلۡحَيَّ مِنَ ٱلۡمَيِّتِ وَتُخۡرِجُ ٱلۡمَيِّتَ مِنَ ٱلۡحَيِّۖ وَتَرۡزُقُ مَن تَشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٖ ﴾
[آل عِمران: 27]
﴿تولج الليل في النهار وتولج النهار في الليل وتخرج الحي من الميت﴾ [آل عِمران: 27]
Abul Ala Maududi Raat ko din mein pirota hua le aata hai aur din ko raat mein, jaandaar mein se be-jaan ko nikalta hai aur be-jaan mein se jaandaar ko, aur jisey chahta hai be-hisaab rizq deta hai |
Ahmed Ali تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور زندہ کو مردہ سے نکالتا ہے اور مردہ کو زندہ سےنکالتا ہے اور جسے تو چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا اور تو ہی دن کو رات میں داخل کرتا ہے تو ہی بے جان سے جاندار پیدا کرتا ہے اور تو ہی جاندار سے بے جان پیدا کرتا ہے اور توہی جس کو چاہتا ہے بے شمار رزق بخشتا ہے |
Mahmood Ul Hassan تو داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرے دن کو رات میں [۳۹] اور تو نکالے زندہ مردہ سے اور نکالے مردہ زندہ سے [۴۰] اور تو رزق دے جس کو چاہے بے شمار [۴۱] |
Muhammad Hussain Najafi تو ہی رات کو (بڑھا کر) دن میں اور دن کو (بڑھا کر) رات میں داخل کرتا ہے اور تو جاندار کو بے جان اور بے جان کو جاندار سے نکالتا ہے اور جسے چاہتا ہے، بے حساب روزی عطا کرتا ہے۔ |