Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 29 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿قُلۡ إِن تُخۡفُواْ مَا فِي صُدُورِكُمۡ أَوۡ تُبۡدُوهُ يَعۡلَمۡهُ ٱللَّهُۗ وَيَعۡلَمُ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۗ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٞ ﴾
[آل عِمران: 29]
﴿قل إن تخفوا ما في صدوركم أو تبدوه يعلمه الله ويعلم ما﴾ [آل عِمران: 29]
Abul Ala Maududi (Aey Nabi)! Logon ko khabardaar kardo ke tumhare dilon mein jo kuch hai, usey khwa tum chupao ya zaahir karo, Allah bahar haal usey jaanta hai. Zameen o asmaan ki koi cheez uske ilm se bahar nahin hai aur uska iqtedar har cheez par haawi hai |
Ahmed Ali تو کہہ دے اگر تم اپنے دل کی بات چھپاؤ یا ظاہر کرو اسے الله جانتا ہے اور جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے اسے جانتا ہے اور الله ہر چیز ہر قادر ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ کوئی بات تم اپنے دلوں میں مخفی رکھو یا اسے ظاہر کرو خدا اس کو جانتا ہے اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے اس کو سب کی خبر ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے |
Mahmood Ul Hassan تو کہہ اگر تم چھپاؤ گے اپنے جی کی بات یا اسے ظاہر کرو گے جانتا ہے اس کو اللہ [۴۴] اور اس کو معلوم ہے جو کچھ کہ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے [۴۵] |
Muhammad Hussain Najafi کہہ دیجئے! جو کچھ تمہارے سینوں میں ہے، تم اسے چھپاؤ یا اسے ظاہر کرو، بہرحال خدا اسے جانتا ہے۔ اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب کچھ جانتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے۔ |