Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 38 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿هُنَالِكَ دَعَا زَكَرِيَّا رَبَّهُۥۖ قَالَ رَبِّ هَبۡ لِي مِن لَّدُنكَ ذُرِّيَّةٗ طَيِّبَةًۖ إِنَّكَ سَمِيعُ ٱلدُّعَآءِ ﴾
[آل عِمران: 38]
﴿هنالك دعا زكريا ربه قال رب هب لي من لدنك ذرية طيبة﴾ [آل عِمران: 38]
Abul Ala Maududi Yeh haal dekh kar Zakariya ne apne Rubb ko pukara “parwardigaar! Apni qudrat se mujhey neik aulad ata kar, tu hi dua sunne wala hai” |
Ahmed Ali زکریا نے وہیں اپنے رب سے دعا کی کہا اے میرے رب! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما بے شک تو دعا کا سننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اس وقت زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی (اور) کہا کہ پروردگار مجھے اپنی جناب سے اولاد صالح عطا فرما تو بے شک دعا سننے (اور قبول کرنے) والا ہے |
Mahmood Ul Hassan وہیں دعا کی زکریا نے اپنے رب سے کہا اے رب میرے عطا کر مجھ کو اپنے پاس سے اولاد پاکیزہ بیشک تو سننے والا ہے دعا کا [۶۰] |
Muhammad Hussain Najafi اس موقع پر زکریا نے اپنے پروردگار سے دعا کی اور عرض کیا اے میرے پروردگار! مجھے اپنی طرف سے پاک و پاکیزہ اولاد عطا فرما۔ بے شک تو (ہر ایک کی) دعا کا سننے والا ہے۔ |