Quran with Urdu translation - Surah al-‘Imran ayat 6 - آل عِمران - Page - Juz 3
﴿هُوَ ٱلَّذِي يُصَوِّرُكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡحَامِ كَيۡفَ يَشَآءُۚ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[آل عِمران: 6]
﴿هو الذي يصوركم في الأرحام كيف يشاء لا إله إلا هو العزيز﴾ [آل عِمران: 6]
Abul Ala Maududi Wahi to hai jo tumhari Maaon (mothers) ke pait mein tumhari suratein , jaisi chahta hai, banata hai. Us zabardast hikmat waley ke siwa koi aur khuda nahin hai |
Ahmed Ali وہی جس طرح چاہے ماں کے پیٹ میں تمہارا نقشہ بناتا ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں زبردست حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جو (ماں کے پیٹ میں) جیسی چاہتا ہے تمہاری صورتیں بناتا ہے اس غالب حکمت والے کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں |
Mahmood Ul Hassan وہی تمہارا نقشہ بناتا ہے ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہے کسی کی بندگی نہیں اسکے سوا زبردست ہے حکمت والا [۷] |
Muhammad Hussain Najafi وہ (خدا) وہی ہے جو ماں کے پیٹ میں جس طرح چاہتا ہے، تمہاری صورتیں بناتا ہے۔ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے۔ وہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔ |